مقبوضہ جموں و کشمیر

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی جے پی کے خلاف احتجاجی مارچ

علی گڑھ بھارت03 اپریل (کے ایم ایس)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے بھارت میں نفرت کو فروغ دینے اور مسلمانوںکو نشانہ بنانے کیلئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف کیمپس میں احجاجی مارچ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طلبہ نے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے باب سید تک ریلی نکالی اور جامعہ کی انتظامیہ کو صدر بھارت کے نام ایک یادداشت دی۔ اس موقعہ پر یونیورٹی کی ریسرچ سکالر فوزیہ نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے ذریعے ملک میں مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی نفرت اور انہیں نشانہ بنائے جانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے ملک میں اب مسلم خواتین کو انکے لباس پر نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ انہوںنے صدر بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ طالبہ نے کہا کہ مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ملک میں پہلی بار اقلیت محفوظ نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوں کو سوشل میڈیاپر دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button