بھارت
بھارتی” بی ایس ایف“ ہیڈ کانسٹیبل کنویں میں گرنے کے باعث ہلاک
فیروز پور :بھارتی پنجاب میں پیراملٹر ی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل کنویں میں گرنے کے باعث ہلاک ہو گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی ایس ایف کی 158ویں بٹالین کا ہیڈ کانسٹیبل دلو رام پنجاب کے علاقے فیروز پور میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک خشک کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوا۔
دلو رام کا تعلق راجستھان سے تھا۔KMS-






