بھارت

بھارت نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پرڈرون بٹالین قائم کر دی

نئی دہلی : بھارتی فوج نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی اپنی مغربی سرحد پر’ ’باز“ نام سے ایک مخصوص ڈرون آپریٹنگ بٹالین قائم کردی ہے جو آپریشن سندور کے بعد بھارتی فوج میں جاری تبدیلیوں کا حصہ ہے اوریہ ڈرونز اور فضائی نگرانی پر نئی دہلی کے بڑھتے ہوئے انحصار کو ظاہر کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی قائم کردہ یونٹ کا ہیڈکوارٹر بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں ہے اور یہ بھارتی فوج کی 11ویں کور کے ماتحت کام کرے گی۔ بھارتی فوج نے اس سے قبل مخصوص ڈرون بٹالینز قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا جبکہ جالندھر میں قائم یہ یونٹ پاکستان سے متصل ریاست میں اس نوعیت کی پہلی تشکیل ہے۔’باز‘ بٹالینز کا مقصد اگلے مورچوں پر موجود فوجیوں کو فضائی نگرانی، انٹیلی جنس، جاسوسی اور صورتحال سے باخبر رہنے کی بہتر صلاحیتیں فراہم کرنا ہے۔ یہ یونٹس مختلف اقسام کے بغیر پائلٹ طیارے (UAVs) استعمال کر سکتی ہیں جن میں طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرونز اور امریکہ و اسرائیل سے حاصل کیے گئے مسلح نظام کے علاوہ بھارت میں تیار کردہ مقامی ڈرون پلیٹ فارم بھی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد میدانِ جنگ میں مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کی صلاحیت برقرار رکھنا اور سرحد پر کڑی نگرانی اور اہداف کی نشاندہی کے لیے بھارتی فوج کی استعدادکار میں اضافہ کرنا ہے۔بھارتی فوج نے حکمتِ عملی کی سطح پر بھی اپنی ڈرون صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہر انفنٹری بٹالین میں اب علاقے کی نگرانی کے لیے ایک ڈرون پلاٹون موجود ہوگی جبکہ توپخانے کے یونٹس ایسے ڈرونز استعمال کرتے ہیں جو اسلحہ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں عام طور پر یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز کہا جاتا ہے۔بھارتی فوجی ذرائع نے اس توسیع کو چین کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی اور مئی 2025 میں آپریشن سندور کے دوران پاکستان کے ساتھ فوجی تصادم سے حاصل ہونے والے تجربات سے جوڑا ہے۔یہ پیش رفت جنوبی ایشیا میں ڈرون ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی عسکری اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جہاں بھارت اور پاکستان اپنی سرحدوں پر نگرانی، اہدافکینشاندہی اور میدانِ جنگ کی کارروائیوں میں بغیر پائلٹ نظاموں کا استعمال بڑھا رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button