بھارت

اتراکھنڈ : بی جے پی حکومت نے170 مدارس بند کر دئے

دہرادون:
بھارتی ریاست اتر اکھنڈ کی بی جے پی حکومت نے مختلف اضلاع میں 170سے زائد مدارس کو بند کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکام نے ان مدارس کو مدرسہ بورڈ یا ریاستی محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن نہ کرانے پر بند کیاہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مدارس کے خلاف یہ کارروائی سرکاری ٹیموں کی طرف سے بڑے پیمانے پر کئے گئے سروے کے بعد کی گئی ہے۔جن مدارس کو بی جے پی حکومت نے نشانہ بنایاہے ان میں سے بیشتر کئی دہائیوں سے کام کر رہے تھے ۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام سے مسلمانوں میں شدید تشویش اور غم وغصہ پایاجاتاہے اور انہوں نے ریاست میں بی جے پی حکومت کی طرف سے مزید مدارس کے خلاف کارروائی کاخدشہ ظاہر کیا ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ریاستی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ متعصبانہ اقدامات سے گریز کرے جس سے کسی بھی گروہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button