بھارت

امریکہ کی طرف سے27اگست سے بھارتی مصنوعات پر 25فیصد اضافی ٹیکس کے نفاذ کا نوٹس جاری

واشنگٹن: امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارت پر اضافی 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد، بھارت سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 5فیصدٹیرف کے نفاذ کے لیے ایک ڈرافٹ نوٹس جاری کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے کہاہے کہ 27اگست سے بھارت سے درآمد کی جانیوالی اشیاء پر مجموعی طورپر 50فیصد ٹیرف وصول کیاجائے گا۔ نوٹس کے مطابق بھارت پر اضافی 25فیصدٹیرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں سال6اگست کو جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈرکے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس حکم نامے کا مقصد بھارت پر دبائو ڈالنا ہے کہ وہ روس سے تیل کی درآمد بند اور عسکری تعلقات ختم کرے ۔نوٹس کے مطابق27اگست کے بعد سے امریکہ میں بھارت سے آنے والی تمام اشیا پر50فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔اس سے قبل 30جولائی کو صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ بھارت پر اضافی ٹیکس اس لیے عائد کیا جا رہا ہے کیونکہ بھارت روس سے دفاعی ساز و سامان اور بھاری مقدار میں تیل خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مالی مدد جاری رکھے ہوئے ہے ۔صدر ٹرمپ نے مزید کہاتھااگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے، لیکن ان کے تجارتی قواعد وضوابط بہت سخت اور غیر منصفانہ ہیں، اس لیے بھارت کو امریکہ کو اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button