بھارت
یمن کے حوثیوں نے بھارت جانیوالے اسرائیلی بحری جہاز کو بحیرہ احمر میں اغوا کرلیا
اسلام آباد:
یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میںاسرائیلی کارگو بحری جہاز کو اغوا کرکے عملے کے ارکان کو یرغمال بنالیا ہے۔ جہاز ترکیہ سے بھارت جارہاتھا۔
عرب میڈیا کے رپورٹس میں کہاگیاہے کہ اسرائیلی جہاز کو عملے سمیت اغوا کرکے ساحلی علاقے میں لے جایا گیا ہے۔ حوثی گروپ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سرائیل یا اسرائیل سے تعاون کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کیخلاف حملے رکنے تک اسرائیل کے خلاف جنگی آپریشن جاری رہے گا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے بھارت جانے والے جہاز پر عملے کے 52 افراد موجود ہیں۔