بھارت

بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور میں حملے کے دوران ایک افسرسمیت دوپولیس اہلکارہلاک

چندی گڑھ:بھارتی پنجا ب میںبین الاقوامی سرحد کے قریب ضلع گورداسپور میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی گرنام سنگھ اور اشوک کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں اہلکاروں کو ڈورانگلہ تھانے کے تحت گاﺅں ادھیان میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران گولی ماری گئیہےجس سے یہ ایک ٹارگٹڈ حملہ لگتا ہے۔ ڈی آئی جی بارڈر سندیپ گوئل اور ڈی جی پی گورو یادو سمیت سینئر پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ علاقے کو سیل کردیا گیا اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ دونوں اہلکاروں کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے جبکہ مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
بعد میںسوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ایک غیر معروف تنظیم نے جو خود کو تحریک طالبان ہندوستان کہتی ہے ، ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی ۔ تاہم سینئر پولیس حکام نے بتایا کہ بظاہر اس گروپ کی پنجاب یا بھارت میں کسی اور جگہ موجودگی نہیں ہے اور انہوں نے دعوﺅں کو غیر تصدیق شدہ اور ممکنہ طور پر توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت نے بار بار ذمہ داری سرحد کے اس پار ڈالنے کی کوشش کی ہے تاکہ داخلی سلامتی اور ادارہ جاتی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button