مقبوضہ جموں و کشمیر

کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت

بھارت پاکستان کیخلاف ایک اور مہم جوئی کی تیاری کر رہاہے ، مقامی لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار

 

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر میں ہتھیاروں اور گولہ بارود سے لیس بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کی وجہ سے اوڑی اور دیگرملحقہ علاقوں کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ کشمیریوں کو خدشہ ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک اور مہم جوئی کی تیاری کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنٹرول لائن سے متصل اوڑی-گلمرگ پٹی میں بھارتی فوج گزشتہ دس دنوں سے بڑے پیمانے پر نقل وحرکت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ متاثرہ علاقوں سے کئی خاندان پہلے ہی انخلاء کر چکے ہیں۔ ان علاقوں کے لوگ شدیدخوف اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں اور لوگوں باہر نکلنے کی بجائے گھروں میںہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔بھارتی فوج نے گلمرگ کی سرحد سے متصل علاقوں توسہ میدان، گلمرگ کے بالائی علاقوں، دودھ پتھری اور یوس مرگ تک شہریوں کی رسائی معطل کر دی ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق نواحی پہاڑی علاقوں میں بھارتی فوجی ممکنہ مہم جوئی کیلئے بنکرز تعمیر اور خندقیں کھود رہے ہیں ۔تزویراتی طور پر دودپتھری اور توسہ میدن سے آگے تک بھارتی فوج کی تعیناتی دفاعی نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہے۔مبصرین کاکہنا ہے کہ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریے کے زیر اثر بھارتی فوج پاکستان کے خلاف مسلح گروپوں کو کنٹرول لائن کے ساتھ تعینات کرنے کی کوشش کر رہی ہے جوکہ انتہائی اشتعال انگیز اقدام ہے جس سے علاقائی استحکام کوشدید خطرہ لاحق ہے۔کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی فوج کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت کی اطلاعات مودی حکومت کے ان اعلانات کے فورابعد سامنے آئی ہیں کہ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو بھارتی فوج کی جگہ تعینات کیاجارہاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button