مقبوضہ جموں و کشمیر

راولپنڈی: کشمیری آزادی پسند محمد قیصر کا کینسر کے باعث انتقال

راولپنڈی: کشمیری آزادی پسند محمد قیصر المعروف جاوید اقبال راولپنڈی میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے بنڈز سے تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد قیصر بھارتی فوج کے مظالم سے تنگ آ کر 1994ء میں مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر آ گئے تھے۔ شادی کے بعد وہ راولپنڈی میں قیام پذیر ہوئے اور محنت مزدوری کر کے اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کرتے رہے۔ سوگواران میں ان کی بیوہ، تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
مرحوم کے تمام بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار مقبوضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔ ہجرت کے بعد مرحوم کبھی اپنے عزیزوں سے دوبارہ ملاقات نہ کر سکے۔ یوں دیگر سینکڑوں کشمیریوں کی طرح اپنے پیاروں سے ملنے کا خواب آنکھوں میں سجائے ہی اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔


گزشتہ دو ماہ سے مرحوم میں  کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد وہ راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج رہے۔ گزشتہ روز ان کی طبیعت شدید خراب ہوئی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی اور انہیں وہاں سپرد خاک کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button