مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کی کوشش کرر ہی ہے، سی پی آئی(ایم)

نff82a027-81da-486e-90a2-41238ef39e2aئی دہلی26 اگست (کے ایم ایس)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتخابی جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور مقبوضہ علاقے کی اکثریتی آبادی مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ) نے اپنے جریدے ”پیپلز ڈیموکریسی “کے تازہ اداریے میں مقبوضہ علاقے کے چیف الیکٹورل آفیسر کی طرف سے 16 اگست کو کیے گئے اُس اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایاہے جن میں انہوںنے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں عارضی طور پر رہائش پذیر 25 لاکھ کے قریب بھارتیوں کو علاقے کی انتخابی فہرستوں میں شامل کیا جائے گا۔ اداریے میں کہا گیا کہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریتی آبادی کو بے اختیار کرکے اپنے مفادات کے مطابق انتخابی نظام کو دوبارہ ترتیب دینے کی کوشش کر رہی ہے۔درحقیقت76 لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں تقریباً 25 لاکھ ووٹروں کا اضافہ انتخابی توازن کو بڑے پیمانے پر بی جے پی کے حق میں تبدیل کرے گا اور آبادیاتی تبدیلی لائے گا۔ پارٹی نے اپنے جریدے میں لکھا کہ مودی حکومت کے اس تازہ اقدام کو مقبوضہ علاقے کی تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے۔جریدے نے لکھاکہ گزشتہ تین برس کے دوران مقبوضہ جموںوکشمیر میں شہریوں کے جمہوری حقوق پر بڑے پیمانے پر حملے کیے گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button