مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:ایک معمر شخص کی لاش برآمد،یاسین ملک کے 2بھتیجے گرفتار
سرینگر28 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے ایک 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر تشدد کے نشانات ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمد گنائی کی لاش ضلع کے علاقے نوسو سنگدان میں ایک کھیت سے ملی ہے ۔پولیس کے مطابق سر پر تشدد کے واضح نشانات موجودہیں اوربظاہر اسے تیز دھار آلے سے قتل کیاگیا ہے ۔
ادھر بھارتی پولیس نے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے دو بھتیجوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے۔