مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرکی اراضی اور وسائل غیر کشمیریوں کو فروخت کرنے کی مودی حکومت کی پالیسی کی مذمت


سرینگر28 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت زمینیں اور قدرتی وسائل غیر کشمیریوں کو فروخت کرکے انہیں مقبوضہ علاقے میں آبادکرنے اور مسلم اکثریتی جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا نوٹس لے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جموں وکشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو مٹار رہی ہے اورکشمیری عوام کو بے اختیار کررہی ہے تاکہ ان کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ڈال سکے جس کا وعدہ بھارت نے عالمی برادری سے کیاتھا ۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اگست 2019کے بعد سے یکے بعد دیگرے آمرانہ اورامتیازی قوانین مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کئے گئے ہیں تاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی حکمران جماعت کے برسر اقتدار آنے کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔ حریت فورم نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت کشمیری عوام کو مذہبی ، علاقائی، نسلی اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ بیان میں مزید کہاگیاکہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال سنگین ہے اورنہتے کشمیریوںکو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ حریت فورم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہرگز نا امید نہ ہوںبلکہ بھارت کی سازشوں سے ہوشیار رہیں اور اپنی زمین اور وسائل پر اپنے حق کی حفاظت کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button