مقبوضہ جموں و کشمیر
برطانیہ:پاکستانی ہائی کمیشن یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تصویری نمائش منعقد کرے گا
اسلام آباد03اگست (کے ایم ایس )
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام 5اگست کومنائے جانیوالے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے جمعہ کو ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ نمائش کا مقصد غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ ہائی کمشنر معظم احمد خان نے پاکستانی کمیونٹی اور فرینڈز آف کشمیر کو نمائش میں شرکت اور بھارتی مظالم کے شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی دعوت دی ہے۔نمائش کے بعد ہائی کمیشن میں کشمیر کے موضوع پر ایک سیمینار بھی منعقد کیاجائے گا جس میں اراکین پارلیمنٹ ، کشمیری قائدین ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔