مقبوضہ جموں و کشمیر

حیدر پورہ جعلی مقابلے کی پولیس کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے،فاروق عبداللہ

سرینگر30دسمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے حیدر پورہ جعلی مقابلے کے بارے میں پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کوجھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے سے متعلق پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی اورپولیس کی طرف سے اپنے ساتھی اہلکاروں کو بچانے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت میں پولیس نے ہی بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سچائی سامنے لانے کیلئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہئیں۔ حیدر پورہ جعلی مقابلے کے بارے میں فاروق عبداللہ کا یہ بیان ایس آئی ٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی سنٹرل کشمیرکی اس دھمکی کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں ڈی آئی جی نے کہاتھا کہ جعلی مقابلے سے متعلق سیاسی رہنمائوں کے قیاس آرائیوں پر مبنی بیانات پر ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کئے جاسکتے ہیں۔حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسے بارے میں اپنا جواب تیار کر لیا ہے جو جلد ہی منظر عام پر لایا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button