مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر میں آتشزدگی کے واقعے میں کئی مکانات جل کر خاکستر

fireسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم نو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جس سے کئی خاندان بے گھر ہوگئے۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آگ ضلع کے علاقے کھنہ بل کی بوٹ کالونی میں لگی اور اس نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ مکانات عبدالغنی وانی، محمد اشرف پشو، سجاد وانی، مشتاق ہندرو، نثار احمد گڈا، بے بی جان، مختار احمد گورو اور جاوید احمد شاخساز کے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 13 خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button