پاکستان

معرکہ حق میں ہزیمت اٹھانے کے باوجود بھارت کی گیدڑ بھبکیاں جاری

اسلام آباد: معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود فسطائی مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے جبکہ بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں اور اس نے آپریشن سندور ٹو کا اشارہ دے دیاہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت کوعالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا ہے اوروہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ دا ئوپر لگا دیا۔بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے کہا کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button