پاکستان

خطرات کے باوجود اتحاد کی واضح مثال: پاکستانی قوم اور مسلح افواج دشمن کیخلاف متحد

اسلام آباد: بیرونی خطرات کے باوجود پاکستانی قوم اورمسلح افواج دشمن کے خلاف پوری طرح متحد ہیں۔ عسکری مشقوں سے لے کر عوام کے اظہارِ یکجہتی تک، پاکستان کی اصل طاقت اس کے اداروں اور عوامی عزم میں پوشیدہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور یکجہتی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا، جس میں افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ قیادت اور دفاعی صلاحیتوں پر غیرمتزلزل اعتماد نمایاں تھا۔اس بحرانی صورتحال میں عالمی میڈیا خصوصا نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کوسراہا، جس نے بھارت کی جانب سے داخلی خلفشار پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔نیویارک ٹائمز کے ایک حالیہ مضمون میں جنرل عاصم منیر کے جرات مندانہ موقف اور فیصلہ کن قیادت کو عالمی سطح پر سراہا گیاہے۔افواجِ پاکستان ملک کا سب سے قابلِ اعتماد ادارہ ہے، جس پر عوام کا مسلسل بھروسہ قومی بیانیے کو مضبوط اور دشمن کی پروپیگنڈا مہم کو ناکام بناتا ہے۔ عوام کی قیادت میں سوشل میڈیا Xاور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز پر چلنے والی مہم ریاستی بیانیے کو تقویت دیتی ہیں اور دشمن کے جھوٹے پراپیگنڈے کو موثر انداز میں زائل کرتی ہیں۔ یکجہتی ریلیوں ہوں اور سوشل میڈیا پر دشمن کے جھوٹ کا پردہ فاش کرکے پاکستانی قوم نے بارہا ثابت کیا ہے کہ دفاع وطن صرف مسلح افواج کی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی ذمے داری ہے۔عوامی اعتماد کو نشانہ بنانے والی ففتھ جنریشن وار کے باوجود، پاکستان کا سماجی و تہذیبی ڈھانچہ محفوظ ہے جسے ثقافتی ہم آہنگی، مذہبی اتحاد اور قومی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط بناتا ہے۔پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے یا اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی دشمن کی ہر کوشش ناکا م ثابت ہو تی ہے اور عوام کی ریاست سے وابستگی اور اس کے حکمت عملی پر اعتماد مزید بڑھتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button