مقبوضہ جموں و کشمیر

امید ہے 2022 مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کا سال ہو گا: بیرسٹر سلطان

مظفرآباد02 جنوری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاہے کہ امید ہے کہ 2022 بھارت کے ناجائز قبضے سے مقبوضہ جموںو کشمیر کی آزادی کا سال ثابت ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں اپنے مشیر برائے برطانیہ بیرسٹر کرامت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال آزاد جموں و کشمیر میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا اور دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے نجات کاسال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر اب ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اس لیے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھارت سے آزادی کے بنیادی مقصدکے حصول کے لیے مل کر کام کریں۔انہوں نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور تنازعہ کشمیر کو ہر عالمی فورم پر جارحانہ انداز میں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے اور یہ بھارت کے قبضے سے جلد آزاد ہو جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button