بھارت انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کیخلاف کریک ڈاﺅن ختم کرے، میری لالر
جنیوا25 مارچ (کے ایم ایس)اقوام متحدہ کی ایک خصوصی نمائندہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کے خلاف اپنا کریک ڈاﺅن فوری طور پر ختم کرے۔ انہوں کا یہ بیان انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز کو ایک بے بنیاد مقدمے میں دس روز کیلئے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی (این آئی اے) کی تحویل دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔خرم پرویز نومبر 2021 میں گرفتاری کے بعد سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہیں۔
انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر Mary Lawlorنے کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیری سول سوسائٹی پر طویل عرصے سے جاری جبر کو تیز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے ۔انہوںنے انسانی حقوق کے کشمیری محافظوں کی رہائی اور ان کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
Mary Lawlor نے کہا کہ انسانی حقوق کے محافظوں کی گرفتاری قطعی طور پر بلا جواز ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بند ہو جانی چاہئیں۔