بھارت

پاک بھار ت جنگ رکوانے کے صدر ٹرمپ کے 56ویں مرتبہ دعوے پر بھارتی وزیراعظم کی مجرمانہ خاموشی

کانگریس لیڈر جے رام رمیش کی نریندر مودی پر کڑی تنقید ،56انچ کا سینہ اب بھی خاموش ہے

نئی دلی:
بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاک بھارت جنگ میں سات بھارتی طیارے گرائے جانے کا ذکر کر نے پرکوئی ردعمل نہ دینے پر وزیراعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس رہنما جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پہلے سے کہیں زیادہ تفصیل سے پاک بھارت جنگ کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ 56واں موقع ہے جب صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے اور بھارت کے سات نئے اور خوبصور ت طیارے گرائے جانے کاذکر کیاہے تاہم مودی جی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ۔ انہوں نے کہاکہ 56انچ کا سینہ ہونے کے دعویدار نریندر مودی بری طرح بے نقاب ہونے کے باوجود مسلسل خاموش ہیں اوران کا سینہ اب پوری طرح سکڑ چکا ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران اپنے 56 انچ کے سینے کا ذکر کیا تھا۔
یاد رہے کہ22اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے مئی کے آغاز میں پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کی تھی اور پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جدید رافیل طیاروں سمیت 7سے زائد بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے ۔صدر ٹرمپ نے دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان تجارت کے ذریعے جنگ بندی کرانے کادعوی کیاتھا ۔تاہم بھارت آج تک جنگ بندی کرانے میں امریکی صدر کے کردار سے مسلسل انکار ی ہے اور صدر ٹرمپ مسلسل اپنے بیانات میں پاک بھارت جنگ اورر بھارت کی شرمناک شکست کا ذکر کر کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھا رہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button