اسلام آباد 16اکتوبر ( کے ایم ایس )” ساکا پنجہ صاحب“ کی تقریب میں شرکت کے لیے 500کے قریب بھارتی سکھ یاتری 26اکتوبر کو بھارت سے واہگہ سرحد کے راستے پاکستان آئیں گے۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے خیر سگالی کے طور پر بھارتی سکھ شہریوں کو تقریب میں شرکت کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساکا پنجہ صاحب کی مرکزی تقریب 30اکتوبر کو حسن ابدال میں منعقد ہو گی جس میں دیگر ملکوں سے بھی یاتری بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھوں کی بہترین مہمان نوازی کی جائے گی اوراس حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔