بھارت

پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول

پاکستان نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے کا پول کھول دیا!

اسلام آباد:پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے غزہ فوجی بھیجنے کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوں کی سختی سے تردید کی ہے ۔بھارتی چینل نے دعوی کیا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔بھارتی چینل نے یہ مضحکہ خیز دعوی بھی کیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے "اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق ختم کر دی ہے۔تاہم وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام دعوے سراسر جھوٹے ہیں۔ پاکستانی پاسپورٹ پر اب بھی واضح طور پر درج ہے کہ: یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابلِ استعمال ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف بالکل دو ٹوک اور غیر متزلزل ہے۔ نہ پاکستان نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، نہ ہی کسی قسم کا فوجی یا سفارتی تعاون زیرِ غور ہے۔وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات کو "زہریلا پروپیگنڈا” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت پر ہمیشہ قائم رہے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button