بھارت

جماعت اسلامی ہند کابھارتی حکومت سے فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ

JI_hinad

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تصادم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کرے اور خطے میں قیام امن کے لئے اپنا کردارادارکرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان حالیہ تصادم پر ہمیں گہری تشویش ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ موجودہ کشیدگی فلسطینیوں کے خلاف انتہائی دائیں بازو کی نیتن یاہو حکومت کی طرف سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ ہے جس میں اب تک بچوں سمیت سیکڑوں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی وجہ سے حالات سنگین ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اسرائیل کے اس ظالمانہ رویے کو کنٹرول کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی توسیع کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔ ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو ان واقعات کو بہانہ بناکر غزہ میں فلسطینی شہریوں پر جنگ مسلط کرنے سے روکے۔امیر جماعت اسلامی ہند نے گاندھی کے اس مشہور قول کا حوالہ دیاجو بھارت کی قدیم پالیسی کی بنیاد رہی ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے جس طرح انگلستان انگریزوں کا ہے یا فرانس فرانسیسیوں کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ حکومت ہند فلسطینیوں کی حمایت کرے، فلسطینیوں کی اپنی ریاست قائم کرنے میں مدد کرے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button