بھارتپاکستان

معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا

پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، صدرٹرمپ کا نیا دعوی

واشنگٹن:
معرکہ حق میں شکست خوردہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے۔،آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مودی کیلئے بھیانک خواب بن گئی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے جنگ میں آٹھ طیارے گرائے جانے کا نیا دعوی کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے میامی میں امریکن بزنس فورم سے خطاب کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بنیادی طورپرآٹھ طیارے گرائے گئے۔انہوں نے کہاکہ سات طیارے مار گرائے گئے جبکہ آٹھویں طیارے کو بری طرح نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ کچھ اخبارات میں آیا کہ سات یا آٹھ طیارے گرائے گئے، میں کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ جنگ کے دوران آٹھ طیارے گرائے گئے۔صدرٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو خبردار کیا تھا کہ اگر جنگ کرو گے تو تجارت نہیں کریں گے، جس پر دونوں نے امن پر رضامند ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی صدارت کے دوران محض آٹھ ماہ میں آٹھ جنگوں کا خاتمہ کیا، جن میں کوسوو، سربیا، کانگو اور روانڈا جیسے خطے شامل تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکہ نے مختصر مدت میں کئی تنازعات ختم کیے، جبکہ وہ چین، جاپان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے عمل میں بھی مصروف تھے۔امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کر چکے ہیں ۔پاکستان کی کامیاب حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کر دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button