بھارت
بھارت :چندی گڑھ میں نائٹ کلب کے باہر بم دھماکہ
چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب کے دارالحکومت چنڈی گڑھ میں منگل کی صبح ایک نائٹ کلب کے باہر دھماکہ ہوا جس سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھماکہ ڈھائے سے پونے تین بجے کے درمیان ہوا۔ موٹرسائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد نے ریپر بادشاہ کی ملکیت سیویلی بار اورلائونج کے قریب واقع نجی کلب ڈی اوورا کی طرف دھماکہ خیز مواد پھینکا۔چندی گڑھ پولیس نے مجرموں کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بم کا پتہ لگانے والے اسکواڈ اور چندی گڑھ فارنسک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کیے ہیں۔پولیس نے ابھی تک دھماکے کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دیسی ساختہ بم ہوسکتا ہے۔ اس واقعے سے علاقے میں کاروباری اداروں اور شخصیات کی حفاظت اورسلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔