مقبوضہ جموں و کشمیر
سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں : غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسزنے ضلع سانبہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے گھگوال سیکٹر کے علاقے ریگل میں تلاشی کی کارروائی کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ جمعہ کی دیر رات ضلع سانبہ میں کنٹرول لائن کے قریب ایک پاکستانی ڈرون کو منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا ڈرون نے گھگوال سیکٹر کے علاقے ریگل کے او پر کچھ منٹوں کے لیے پرواز کی اور پھر سرحد پار واپس لوٹ گیا۔ قابض حکام نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے یہ دیکھنے کے لئے کہ کہیں کوئی چیز نہ پھینکی گئی ہو،علاقے کی مکمل تلاشی لی ،تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔







