مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ: فصلوں کو نقصان اورقبضہ مافیا کےتشدد کے خلاف لوگوں کا احتجاج
جموں :غیرقانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں کشن پور کنڈی کے رہائشیوں نے جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر فصلوں کو نقصان اور قبضہ مافیا کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا، جس سے ٹریفک معطل ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کسانوں کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر رات کے وقت جانور چھوڑ کر فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور احتجاج کرنے پر تشدد کانشانہ بناتے ہیں، جبکہ بااثر حلقوں کی پشت پناہی کے باعث پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔لوگوں نے قابض انتظامیہ کی بےحسی پرشدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے جموں پٹھان کورٹ روڈبلاک کردی۔ ایس ایچ او راج باغ سشیل شرما نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا یقین دلایا، جس کے بعدمظسہرین پرامن طور پر منتشرہوگئے۔۔ مظاہرین نے سرکاری زمین سے قبضے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔




