مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس

سری نگر :بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کے بنیادی سیاسی حقوق سے انکار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا بھارت علاقے میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں سوپور کے رہائشی طالب علم کے جموںمیں قتل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کو روکنے کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیوں کی طرف سے آزادی کی پر امن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم نے علاقے میں بڑے پیمانے پر خوف ودہشت کا ماحول قائم کررکھا ہے اور کشمیری عدم تحفظ کے احساس کا شکار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت بندوق کی نوک پر کشمیریوں ک زیر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور وہ متنازعہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے ایک منصفانہ جدوجہد میں مصروف ہیں ، اقوام متحدہ نے انکے حق خود ارادیت کو تسلیم کررکھا ہے لہذا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں کا نوٹس لیں اور تنازہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button