” انسانی یکجہتی کا عالمی دن “ : محکوم کشمیری عوام حق و انصاف ، اپنے تئیں یکجہتی کے منتظر

اسلام آباد : آج جب ” انسانی یکجہتی کا عالمی دن “ منایا جارہا ہے،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مظلوم لوگ ”حق و انصاف اور اپنے تئیں یکجہتی“ کے بے انتہا منتظرہیں۔حق و انصاف پر یقین رکھنے والی دنیا بھر کی اقوام کو چاہیے کہ وہ1947سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حالت زار کی طرف توجہ دیں اور انہیں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج ” انسانی یکجہتی کے عالمی دن “ پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت نے اکتوبر 1947میں مسلم اکثریتی جموں وکشمیر کے ایک بڑے بڑے حصے پر طاقت کے بل پر قبضہ جما لیا اور اس نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کاجینا دوبھرکر رکھا ہے۔بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے خلاف اور ایک سنگین وار کیا اور علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرلیے ہیں اوروہ اپنے پیدائشی حق،حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
رپورٹ میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت سسک رہی ہے،بھارتی حکومت کشمیریوں کا قتل عام اور انہیں اپنے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کر رہی ہے، کشمیری ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر انہیں بے روز گارکررہی ہے، اس نے چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں او ر عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنے جرائم جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے لہذا ہرانصاف پسندانسان کوچاہیے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اپنی آوازبلندکرے اور انکے ساتھ بھرپوریکجہتی کرے۔
رپورٹ میں اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر بھارتی حکومت کو جواب دہ ٹھہرائے اور جموںوکشمیر کے بارے میںاپنی پاس کردہ قرار دادوں پر عملد رآمد کرانے کیلئے اس پر دبا? ڈالے۔
دنیا بھر میں 20دسمبر کو” انسانی یکجہتی“ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا، انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا، دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کے لیے انسانوں کے باہمی اتحاد و یگانگت کی اہمیت کو ا±جاگر کرنا ہے۔





