مقبوضہ جموں وکشمیر: پابندیوں ، چھاپوں ، تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں پابندیوں، چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سری نگر میں اہم مقامات پر قائم اضافی چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے ۔ فورسز نے وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔فورسز نے سرینگر جموں شاہراہ سمیت دیگر اہم سڑکوں اور شاہراہوں پر اپنی گشت بھی بڑھا دی ہے ۔حساس مقامات پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے۔
بھارتی فورسزحکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور ناخوشگوار واقعات کو روکنا ہے تاہم ان نام نہاد حفاظتی اقدامات کااصل مقصد صرف اور صرف آزادی پسند کشمیریوں کو نشانہ بنانا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی قبضے میں کشمیریوں کی زندگی کسی جہنم سے کم نہیں ہے ۔ بھارت نے جموں وکشمیر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کر رکھے ہیں ۔کشمیریوں کا واحد قصوریہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے پیدائشی حق ،حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارت انہیں وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔KMS-02/M






