مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی حکومت اورعوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کیلئے پر عزم ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد22فروری(کے ایم ایس )
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کی حمایت کیلئے پر عزم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ کے سیکریٹری لارڈ قربان حسین اور چیئرمین جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل راجہ نجابت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان، اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا خواہاں ہے۔ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان کے نتیجے میں خطے کے امن کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کشمیر 1948سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرموجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں ،خواتین، بچوں اور بزرگوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال مسلسل جاری ہے۔5اگست 2019سے اب تک بھارتی قابض افواج نے جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت کی کارروائیوں میں 537کشمیریوں کو شہید کیا ہے اور اب تک 78کے قریب افراد بھارتی حراست میں شہید ہو چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے جنگی جرائم سے عالمی برادری کو بہتر طور پر آگاہ کرنے کے لیے، گزشتہ سال پاکستان نے ایک جامع ڈوزئیر پیش کیا تھاجبکہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تمام کثیرالجہتی اور بین الاقوامی فورمز پر موثر طریقے سے بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر اٹھایا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button