پاکستان

پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

جامشورو:
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔ مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جامشورو کیڈٹ کالج پٹارو میں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے، پاکستان اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔بھارت کی شکست پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح صرف فوجی نہیں بلکہ اخلاقی بھی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج ملک کے دفاع کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ہماری آرمڈ فورسز نے دوبارہ ثابت کیا کہ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ پاکستان کی خدمت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ محنت، نظم و ضبط اور ملک سے محبت کو اپنا شعار بنائیں۔ کیونکہ متحد قوم کو کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button