آزاد کشمیرپاکستان

پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

راولپنڈی 06 اپریل (کے ایم ایس)
بری فوج کے سربراہ جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔
آرمی چیف نے کنٹرول لائن کے دورے کے موقع پر کہاکہ پاک فوج کشمیریوں کی منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کا حل چاہتی ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن کے دورے کے دوران ایل او سی پر تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ پاک فوج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتی ہے اورکشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند حوصلہ برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔ انہوں نے جوانوں کو مستعد رہنے اور لگن اور خلوص کے ساتھ فرائض کی ادائیگی پر زور دیا۔جنرل سید عاصم منیر نے اگلی پوزیشنوں پر افسران اور فوجیوں سے ملاقات بھی کی۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button