پاکستان

خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Gen-Ahmad-Sharif-Chaudhry-DG-ISPR-390x220راولپنڈی:
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
کشمیرمیڈیاروس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پیر کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پرایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے5اگست2019کے غیرقانونی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ان شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ظلم اور غیر قانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی منصفانہ جد وجہد میںان کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حکومت پاکستان ان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button