مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارت نے امریکہ میں مقیم کشمیری لابیسٹ ڈاکٹر فائی کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر: بھارت نے امریکہ میں مقیم کشمیری لابیسٹ ڈاکٹر غلام نبی فائی کی 1.5کنال سے زائد اراضی کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج یحیی فردوس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 83کے تحت غلام نبی فائی کی جائیداد ضبط کرنے کاحکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہاکہ ڈاکٹر فائی کو 2020میں انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے میں مفرور قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے بڈگام کلکٹر کو کھیوٹ نمبر 60 کے تحت ایک کنال اور دو مرلے کی غیر منقولہ جائیداداوردیگر علاقوںمیں 11مرلے اراضی کو فوری طورپر ضبط کرنے کی ہدایت کی۔امریکہ میں مقیم کشمیری لابیسٹ اور اسکالر ڈاکٹر غلام نبی فائی طویل عرصے سے بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فورسزکی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی پامالیوں کواجاگر کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی حمایت کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button