مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری 5جنوری کو یوم حق خودارادیت منائیں گے

سرینگر:  کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5جنوری (پیرکو) یوم حق خود ارادیت کے طور پر منائیں گے تاکہ عالمی برادری کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اس کی ذمہ داریاں یاد دلائی جا سکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس دن کو منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔اس دن مقبوضہ جموں وکشمیر،آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینار اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ دنیا کی توجہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام استصواب رائے کا وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو درپیش مشکلات کی طرف مبذول کرائی جائے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949کوایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت یا پاکستان کے ساتھ جموں و کشمیر کے الحاق کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ اگر وہ اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنا چاہتا ہے تومزید تاخیر کئے بغیر جموں وکشمیرکے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ عملی اقدامات کرے اور کشمیریوں کو مودی حکومت کی جارحیت سے بچائے۔ بیان میںافسوس کا اظہار کیا گیاکہ سات دہائیاں گزر جانے کے باوجودعالمی ادارے نے کشمیریوں سے استصواب رائے کا اپناوعدہ پورا نہیں کیا۔بیان میں کہاگیا کہ اقوام متحدہ کی عدم فعالیت سے کشمیریوں کو دبانے کے لیے وادی کشمیر، جموں اور لداخ خطوںمیں تعینات 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button