مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، فاروق عبداللہ کا راج ناتھ کو انتباہ

farooq abdullahنئی دلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلسل کشیدگی پائی جاتی ہے لہذا دونوں ملکوں کو بنیادی مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی طرف آنا چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے ایک بیان میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے آزاد جموں وکشمیر کے بارے میں بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں ، اسکے پاس بھی جوہری ہتھیار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی رہنماﺅں کو چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر کے حوالے سے اپنی بیان بازی کا سلسلہ بند کریں ورنہ اسکے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button