مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں: بھارتی پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایران پر امریکی ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی پاداش میں ضلع شوپیاں میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ ضلع کے علاقے سازن کیگام کے رہائشی جاوید احمد کھانڈے کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمہ کیگام تھانے میں درج کیا گیا ہے۔




