بھارت

جھارکھنڈ میں ہندوتوا دہشت گردوں نے ذہنی طور پر معذور مسلمان شخص کو نشانہ بنایا


نئی دہلی 10 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ذہنی طور پر معذور ایک مسلمان شخص ذیشان خان کے اہلخانہ اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہوئے جب ہندوتوا دہشت گردوں نے اس پر تشددکیا اور اسے اپنا تھوک چاٹنے اور”جے شری رام“ کا نعرہ لگانے پر مجبور کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ذیشان کے چھوٹے بھائی ریحان خان نے صحافیوںکو بتایا کہ ان کے بھائی کو 10 سال قبل” بائی پولر ڈس آرڈر“ کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے کہایہ کیسا معاشرہ ہے؟ کہ اگر میرے بھائی نے کچھ کہا بھی تھا تو کیا وہ اس سلوک کا مستحق تھا، اسے اپنا تھوک چاٹنے اور ”جے شری رام“کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا۔ میرا بھائی 2012 سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔ریحان نے کہا کہ ویڈیو دیکھ کر ہمارا خاندان صدمے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر اس نے کوئی غلطی کی تھی تو اسے پولیس کے حوالے کر دینا چاہیے تھا۔ہجومی تشدد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں بی جے پی سے وابستہ ہجوم میں شامل ایک ہندو انتہاپسند ذیشان پرتشددکرتے اور یہ سب کچھ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ریحان خان نے کہاکہ وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ ہم یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ ذیشان نے ان سے کیا کہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button