بھارت

اگر بی جے پی نے انتخابات جیتے تو تمام اپوزیشن لیڈر جیل میں ہوں گے: کیجریوال

downloadنئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی انتخابات جیت جاتی ہے تو تمام اپوزیشن لیڈر جیل میں ہوں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اروند کیجریوال نے نئی دہلی میں اپنی پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی بلکہ4جون کو ” انڈیا ”بلاک حکومت بنائے گا۔ کیجریوال نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد میں نے پچھلے 20گھنٹوں میں پول ماہرین اور لوگوں سے بات کی اور مجھے معلوم ہوا کہ بی جے پی حکومت بنانے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ یہ لوگ” انڈیا ”بلاک سے ان کے قائدین کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ میں بی جے پی سے پوچھتا ہوں کہ ان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ مودی اگلے سال 17ستمبر کو 75 سال کے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ اصول بنایاہے کہ 75سال کی عمر کے لوگوں کو ریٹائر کیا جائے گا۔ انہوں نے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، سمترا مہاجن کو ریٹائر کیا۔وہ اگلے سال ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ امت شاہ کو وزیر اعظم بنانے کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں، کیاوہ مودی کی گارنٹی کو پورا کریں گے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button