بھارت

مودی سرکار کا مسلمانوں کیخلاف من گھڑت بیانیہ جھوٹا ثابت

مودی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو ناسوراوردرانداز قرار دیاتھا

modi sarkarنئی دلی:بھارت میں مودی سرکار کا مسلمانوں کیخلاف من گھڑت بیانیہ جھوٹا ثابت ہوگیا۔2014میں مودی کے برسر اقتدار آتے ہی بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تاریک ترین باب کا آغاز ہواتھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی مسلمانوں کو ناسوراوردرانداز قرار دیاتھا۔مودی اور بی جے پی کے دیگر ارکان مسلسل مسلمانوں کی چار شادیوں اور بچوں کی تعداد کا مذاق اڑاتے رہے ہیں۔بی جے پی کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف سب سے زیادہ استعمال ہونے والا منفی پروپیگنڈا ‘ہم پانچ ہمارے پچیس’ کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔مودی سرکار کا دعویٰ ہے کہ مسلمان چار شادیاں کرکے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کررہے ہیں تاکہ ہندوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل کر سکیں۔بھارتی وزارت صحت کی جانب سے دوہزارانیس،بیس کے قومی صحت سروے میں مسلمان بچوں کی پیدائش کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔بھارت کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق مسلمان خواتین میں پیدائش کی شرح 4.41فیصدسے 2.36فیصدہوگئی ہے۔ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق 2022میں بھارت کی آبادی ایک ارب چالیس کروڑ تھی ۔مودی سرکار مسلمانوں کیخلاف اپنے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے کو فروغ دینے کیلئے بالی ووڈ کا بھی بے دریغ استعمال کررہی ہے ۔ حال ہی میں بالی وڈ فلم ‘ہمارے بارہ’ ریلیز کی گئی جو کہ مودی سرکار کے بیانیے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button