مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مزید 706افراد کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر10 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مہلک کورونا وبا کے 706نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے 361کیسز وادی کشمیر اور345جموں سے رپورٹ ہوئے ۔مقبوضہ علاقے میں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 45ہزار 358ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے چارافرادانتقال کر گئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق جموں اور ایک وادی کشمیر سے ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طورپر 4ہزار544افرادوفات پا چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button