مقبوضہ جموں و کشمیر

صحافی آصف سلطان پر ”پی ایس اے “لاگو، کوٹ بھلوال جیل منتقل

سرینگر10 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نظر بند صحافی آصف سلطان جنہیں رواں ہفتے کے شروع میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے مقدمے میں ضمانت دی گئی تھی، پر ایک اور کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راکیش بلوال نے تصدیق کی ہے کہ آصف سلطان کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جموں ڈویڑن کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔آصف سلطان کو اس سے قبل سرینگر میں این آئی اے ایکٹ کے تحت ایک خصوصی عدالت نے تقریباً چار سال قید کے بعد ضمانت دی تھی۔ بعد میں انہیں سری نگر کے بٹہ مالو تھانے میں نظر بند کیا گیا تھا۔
آف سلطان کو 27 اگست 2018 کو پولیس نے ایک جھوٹے الزام میں گرفتار کیا تھا-

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button