مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدا ئے حول کو شاندارخراج عقیدت

Mirwaiz Molvi Muhammed Farooq and Khawaja Abdul Ghani Lone

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ مولوی محمدفاروق کو نامعلوم مسلح افرادنے21مئی 1990 کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولیاں مارکر شہید کر دیا تھا، اسی روز بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے حول میںان کے جلوس جنازہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 70سے زائد نہتے شہریوں کو شہید کر دیاتھا۔بارہ سال بعد 21مئی 2002کو نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا جب وہ سرینگر کے مزار شہداء میں ایک اجتماع سے خطاب کر کے واپس جا رہے تھے۔غیر قانونی طور پر نظر بند شبیر احمد شاہ، بلال صدیقی، فیاض حسین جعفری، زمرودہ حبیب، عبدالصمد انقلابی، سید سبط شبیر قمی اور مولانا مصعب ندوی سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ تحریک آزادی کے شہداء کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے شہدا ء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔حریت رہنمائوں نے کہاکہ شہداء نے آزادی کے عظیم اور مقدس مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء تحریک آزادی کے لئے مشعل راہ ہیں اور ان کی جدوجہد، تعلیمات اور قربانیاں کشمیر کی آنے والی نسلوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل اور انجمن نصرت الاسلام نے بھی میر واعظ مولوی محمد فاروق،خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔دریں اثناء جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھی جدوجہد آزادی میں شاندار کردار اور قربانیوں پر شہدا ئے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
ادھرجموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے ایک بیان میں ممتاز حریت رہنمائوں میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہید میر واعظ مولوی محمد فاروق ایک عوامی رہنما تھے جن کی مختصر زندگی ا پنے عوام اور اپنے نصب العین کے تئیں مکمل لگن کی گواہی دیتی ہے۔ شہید رہنما کا عوامی سفر 17 سال کی عمر میں ایک نوجوان میرواعظ کی حیثیت سے شروع ہوا اورانہوں نے پوری قوت کے ساتھ کشمیری عوامی امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کی اور ظلم و تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔عوامی مجلس عمل نے پارٹی کے موجودہ سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی اورانہیں شہید رہنمائوں کے یوم شہادت کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں سے شرکت کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button