APHC-AJK

فاروق رحمانی کا محمد یوسف چوپان اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت


اسلام آباد : جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کشمیری آزادی پسند کارکنوں شہید محمد یوسف چوپان المعروف محمد یوسف زنگی ، عبدالراشید خان شہید اور فیاض احمد شاہ شہید کو انکی برسیوں کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے محمد یوسف زنگی اور عبدالراشید خان کو 23 جنوری 2000 کو بانڈی پورہ کے گاوں بوٹھو میں جبکہ فیاض احمد شاہ کو جنوری 1994 میں سرینگر کے علاقے بارزلہ باغات سرینگر میںشہید کیا تھا۔
محمد فاروق رحمانی نے اسلام آ باد میں جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان شہداءنے کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف زنگی شہید سادہ طرزِ زندگی، اعلیٰ اخلاق اور عوامی خدمت کے جذبے کے لیے جانے جاتے تھے اور عوام میں انہیں بے پناہ احترام حاصل تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیاض احمد شاہ شہید بھی ایک پ±رعزم کارکن تھے جو جبر و استبداد کے خلاف ثابت قدم رہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں اس حقیقت کی یاد دہانی ہیں کہ مسئلہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔
محمد فاروق رحمانی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button