APHC-AJK

فاروق رحمانی کی اسرائیل کی طرف سے غزہ میں خواتین، بچوں سمیت بیگناہ لوگوں کے قتل کی مذمت

gaza

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل اور اس کے حامیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں غزہ کے محصور شہر میں ایک ہسپتال پر ہولناک بمباری پر انتہائی رنج و غم اور غصے کا اظہار کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ سو کے لگ بھگ بیگناہ مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں ۔ ہسپتال میں مریضوں کے علاوہ بڑی تعداد میںپناہ لینے والے لوگ موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں نے اقوام متحدہ کے تمام انسانی قوانین کو اپنے پیروں تلے روند کر اپنے آپ کو انتہائی وحشیانہ ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد پر امریکہ کطرف سے ویٹو کرنے کا اقدام انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
محمد فاروق رحمانی نے ناجائز صہیونی ریاست کو غزہ پر حملے سے روکنے میں عرب ریاستوں کی ناکامی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عرب طاقتوں کا فرض ہے کہ وہ انسانیت اور اقصیٰ کے مفاد میں ہر قدم اٹھائیں جو کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button