مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگرجموں شاہراہ پر ٹریفک معطل، وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع

سری نگر:غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموںو کشمیر میں شدید سردی کے باعث سڑک پر جمنے والی برف اور خطرناک پھسلن کی صورتحال کے پیش نظر سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختلف مقامات پر گاڑیوں کے پھسلنے اور حادثات کے واقعات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے مسافروں کی حفاظت کے لیے آمد و رفت روکنے کا فیصلہ کیا۔شاہراہ کی بار بار بندش کے باعث مقبوضہ کشمیر کے مکینوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سینکڑوں مسافر مختلف مقامات پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ صورتحال نے ایک بار پھر مستقل اور ہمہ موسمی سفری حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کر دیا ہے۔
شاہراہ کی بندش کے باعث مقبوضہ کشمیر کا زمینی رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہونے سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ کشمیری عوام دنیا سے قابل اعتماد رابطے کے لیے مظفرآباد اور دیگر متبادل راستوں کی بحالی کے منتظر ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button