مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک نوجوان شہید کر دیا
سرینگر31اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوان کوضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔