مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر، کٹھوعہ میں ٹریفک حادثہ، چھ افراد زخمی

جموں:غیر قانونی طور پربھارت زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سڑک کے مختلف حادثات میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثات سرینگر جموں ہائی وے پر ٹینگن بائی پاس اور ضلع کٹھوعہ میں پیش آئے۔ ضلع ادھم پور کے جکھانی چوک کے قریب سرینگرجموں نگر ہائی وے پرایک بس ، ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر سے سی آر پی ایف کے ایک اہلکار سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ایک اور واقعہ میں سرینگر کے ٹنگن بائی پاس پر ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ایک اور واقعے میں یک 16سالہ لڑکا ریان احمد بڈگام ریلوے اسٹیشن پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا ۔اسے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں وہ زخموں کنی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضلع کٹھوعہ میں منگل کی صبح پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے کٹھوعہ جانے والی ایک نجی گاڑی میلہ موڑ کے قریب سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار تمام افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیرانگر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خستہ حال سڑکیں ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بن چکی ہیں۔ خراب سڑکیں، گہرے گڑھے اور مناسب سائن بورڈز کی عدم موجودگی بالخصوص پہاڑی اضلاع کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن میں ڈرائیونگ کو نہایت خطرناک بنا دیتی ہے۔ جموںـسری نگر شاہراہ جو خطے کی ایک اہم شہ رگ ہے، اکثر لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرنے کے واقعات کے باعث بند رہتی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2019 سے 2024 کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات کے نتیجے میں 4 ہزار 899 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہزاروں دیگر زخمی ہوئے، جو سڑکوں کی ناقص حالت اور حکومتی غفلت کا واضح ثبوت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button