مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں خطے میں سیلاب کے باعث 17 افراد جاں بحق ، کئی لاپتہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے جموں خطے میں اتوار کو طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق اورکئی دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امدادی ٹیمیں ضلع پونچھ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سرنکوٹ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ سرنکوٹ میں بادل پھٹنے اور شدید بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے تباہی ہوئی۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ سرنکوٹ فاروق خان نے بتایا کہ اب تک سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔مرہ گاو¿ں میں دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور چھ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سانگلہ سے بھی دو اور سنگلانی اور مرہوٹ سے ایک ایک لاش ملی ہے۔ ڈوگریاں بفلیاز سے ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ نونہ بانڈی میں 28 سالہ نازیہ کوثر مکان گرنے سے دم توڑ گئی جبکہ چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔کئی علاقوں میں سڑکوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔
دریں اثناءبابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے خراب موسم اور سیلاب کے پیش نظر 24 جولائی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔محکمہ موسمیات نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیر کو انتہائی موسلادھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع بانڈی پورہ کے علاقے داور گریز میں بادل پھٹنے سے ایک گاﺅ خانے اور ایک لنک روڈ کو نقصان پہنچا ،تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button